نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرکا اجلاس،تمام صوبوں کی ٹرین آپریشن بحال کرنے کی مخالفت

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرکا اجلاس،تمام صوبوں کی ٹرین آپریشن بحال کرنے کی ...
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرکا اجلاس،تمام صوبوں کی ٹرین آپریشن بحال کرنے کی مخالفت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹراجلاس میں تمام صوبوں نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کی مخالفت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرکااجلاس ہوا،تمام صوبوں نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کی مخالفت کردی،اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں سندھ حکومت نے اپنی تجاویز پیش کیں،وزیر ریلوے شیخ رشیدنے ٹرین سروس کی بحالی کامطالبہ کیا۔

سندھ سمیت دیگر صوبوں نے وزیر ریلوے کی تجویز کی مخالفت کی ،سندھ حکومت نے اندرون شہر ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیاہے، انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کی بحالی کیلئے ایس او پیز بنائے جائیں گے جبکہ انٹر سٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بحالی کی مخالفت کی گئی۔

اجلاس میں لاک ڈاﺅن میں نرمی،کاروباری سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق مختلف تجاویز پر غورکیاگیا،سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں چھوٹی مارکیٹس کھولنے کی تجویزدی،سندھ حکومت نے کہاکہ مکمل کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کی بجائے مرحلہ وار کی جائیں ،دیہی علاقوں میں کاروبار بحال کیا جائے ۔

لاک ڈاﺅن اور پابندیوں پر تجاویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ہوگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر نے بتایا وزیراعظم کاروباری سرگرمیوں کی فوری بحالی کے حق میں نہیں ،سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ تمام عید اور ایام عید کے حوالے سے بھی ایس او پیز بنائے جائیں ،وفاق کی سفارشات پیش کرنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے وزراکا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس اب سے کچھ دیر بعد وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -