سابق بھارتی کرکٹر نے اپنی ’ورلڈ ٹی 20 الیون‘ میں روہت کو شامل کیا نہ کوہلی مگر بابراعظم کو جگہ دیدی، پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر آ گئی

سابق بھارتی کرکٹر نے اپنی ’ورلڈ ٹی 20 الیون‘ میں روہت کو شامل کیا نہ کوہلی ...
سابق بھارتی کرکٹر نے اپنی ’ورلڈ ٹی 20 الیون‘ میں روہت کو شامل کیا نہ کوہلی مگر بابراعظم کو جگہ دیدی، پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز اور معروف کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے ’ورلڈ ٹی 20 الیون‘ کا انتخاب کرتے ہوئے حیران کن طور پر اس میں بابراعظم کو تو شامل کر لیا ہے مگر روہت شرما اور ویرات کوہلی کو جگہ نہیں دی۔
تفصیلات کے مطابق آکاش چوپڑا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اوپننگ بلے باز روہت شرما کی جگہ پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ جسپریت بمرا واحد کھلاڑی ہیں جو ان کی ورلڈ ٹی 20 الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔
آکاش چوپڑا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھا کہ ”حال ہی میں آئی سی سی کا ایک دلچسپ سلسلہ دیکھا جس میں اس نے مداحوں نے بہترین ٹی 20 الیون کا انتخاب کرنے کو کہا اور شرط یہ رکھی کہ اس ٹیم کیلئے ہر ملک کا ایک، ایک کھلاڑی شامل کیا جائے۔ ہر ملک سے ایک، ایک کھلاڑی کا انتخاب خاصہ دلچسپ بھی ہے اور مشکل بھی، لیکن میں بھی اپنی ٹیم منتخب کر راہ ہوں۔“
آکاش چوپڑا نے آسٹریلیا سے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کا انتخاب کیا اور انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کو چنا جبکہ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کیلئے ٹیم میں شامل کیا اور پھر پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون بلے باز بابراعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے منتخب کیا۔
انہوں نے کہا کہ لوگ یقینا یہ سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے ٹاپ فور میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کا انتخاب کیوں نہیں کیا، اگر میں انہیں منتخب کر لیتا تو کس جگہ پر رکھتا، بدقسمتی سے وہ کسی جگہ فٹ ہی نہیں ہو رہے اور پھر ہر ملک سے صرف ایک کھلاڑی کا انتخاب ہی تو کرنا ہے۔
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز آکاش چوپڑا کی ورلڈ ٹی 20 الیون میں پانچویں نمبر پر کھیلنے والے کھلاڑی بنے جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو انہوں نے چھٹے نمبر پر بیٹنگ کیلئے منتخب کیا۔ ویسٹ انڈیز کے اینڈرے رسل کو ساتویں نمبر پر رکھا جبکہ افغانستان کے راشد خان کو بطور آل راﺅنڈرٹیم میں منتخب کیا جو آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے بھی سودمند ثابت ہوتے۔ انہوں نے نیپال کے سپنر سندیپ لامی چانے کو نوویں نمبر پر رکھا جبکہ بھارتی فاسٹ باﺅلر جسپرت بمرا دسویں اور سری لنکن ٹی 20 ٹیم کے کپتان لاستھ ملنگا کو گیارہویں نمبر پر رکھا۔

مزید :

کھیل -