رواں سال آئی پی ایل نہ ہونے پر ویرات کوہلی کو کتنے کروڑ کا نقصان ہو گا؟ جان کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

رواں سال آئی پی ایل نہ ہونے پر ویرات کوہلی کو کتنے کروڑ کا نقصان ہو گا؟ جان کر ...
رواں سال آئی پی ایل نہ ہونے پر ویرات کوہلی کو کتنے کروڑ کا نقصان ہو گا؟ جان کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سال انعقاد نہ ہونے کی صورت میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو 17 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والی موذی وباءکورونا وائرس کے باعث ہر طرح کے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے کو ملتوی کیا تو بھارت نے بھی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ رواں سال کے آخر میں اس کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے مگر ٹی 20 ورلڈکپ اور ایشیاءکپ کے باعث یہ بھی ممکن نظر نہیں آ رہا۔
آئی پی ایل کے رواں سال انعقاد نہ ہونے کی صورت میں ناصرف بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو 17 کروڑ روپے کا نقصان ہو گا بلکہ 13 ویں ایڈیشن کیلئے معاہدے کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا اور بھارتی بورڈ کو بھی کروڑوں روپے کا ریونیو کی مد میں نقصان ہوگا۔

مزید :

کھیل -