بھارت میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، کیسز میں اب تک کا ایک دن میں سب سے بڑا اضافہ

بھارت میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، کیسز میں اب تک کا ایک دن میں سب ...
بھارت میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، کیسز میں اب تک کا ایک دن میں سب سے بڑا اضافہ

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں تیزی آنی شروع ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ ایک روز میں بھارت میں کورونا وائرس کے 3900نئے مریض سامنے آئے اور 195اموات ہوئیں۔ پہلی بار بھارت میں ایک دن میں اتنے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں مریضوں کی تعداد 46ہزار 432ہو گئی ہے جبکہ نئی اموات کے اضافے سے اب تک مجموعی طور پر 1ہزار 568ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی اوسط 6.1فیصد رہی جو کہ اٹلی، امریکہ اور برطانیہ سے زیادہ ہے۔بھارت میں وائرس کے پھیلاﺅ میں سب سے زیادہ تیزی ریاستوں مہاراشٹر ، گجرات اور دارالحکومت نئی دہلی میں دیکھنے میں آئی۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ”بھارت میں وائرس کے پھیلاﺅ کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ملک میں انتہائی سخت لاک ڈاﺅن کے باوجود وباءکے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ موجود ہے۔“دوسری طرف نئی دہلی حکومت نے شراب کی فروخت پر عائد پابندی ختم کرکے لاک ڈاﺅن میں بھی نرمی کر دی ہے تاکہ شراب فروخت ہو سکے، جس کی وجہ سے شراب کی دکانوں پر کافی بھیڑ دیکھنے میں آ رہی ہے۔دہلی سرکار کی طرف سے پابندی اٹھانے کے ساتھ شراب پر 70فیصد اضافی ٹیکس بھی عائد کر دیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -