’مجھے مردہ لوگ نظر آتے ہیں، ایک دفعہ ایک مردہ خاتون آئی اور۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ جان کر کوئی بھی حیران پریشان رہ جائے

’مجھے مردہ لوگ نظر آتے ہیں، ایک دفعہ ایک مردہ خاتون آئی اور۔۔۔‘ نوجوان لڑکی ...
’مجھے مردہ لوگ نظر آتے ہیں، ایک دفعہ ایک مردہ خاتون آئی اور۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ جان کر کوئی بھی حیران پریشان رہ جائے

  

بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹینا کی ایک ٹی وی میزبان لڑکی نے اپنی چھٹی حس کے متعلق ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ سن کر یقین کر نا مشکل ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سول پیریز نامی یہ 26سالہ لڑکی ’پوڈیموس ہیبلر‘ نامی ٹی وی شو کی میزبانی کرتی ہے اور موسم کی خبریں بھی پڑھتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کی چھٹی حس انتہائی غیرمعمولی ہے اور اس میں کئی غیرمرئی صلاحیتیں ہیں جو نارمل لوگوں میں نہیں ہوتیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ وہ مردہ لوگوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتی ہے اور ان سے باتیں کر سکتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ صلاحیت اس میں بچپن ہی سے موجود ہے اور تبھی سے وہ مردوں کو دیکھنے اور ان سے باتیں کرنے کے تجربے سے گزرتی آ رہی ہے۔

سول پیریز نے بتایا ہے کہ ”جب میں لڑکی تھی، تب میں اپنی ان صلاحیتوں کے بارے میں حتمی طور پر نہیں جانتی تھی تاہم مجھے احساس ہوتا تھا کہ میرے اندر کچھ مختلف ہے۔ مجھے ایسے لگتا تھا جیسے میرے اردگرد کوئی موجود رہتا ہے، حالانکہ بظاہر میں اکیلی ہوتی تھی۔ ہر بار مجھے یہ احساس ہوتا تھا کہ مختلف لوگ یا روحیں میرے ساتھ موجود ہیں۔اس وقت میری عمر 14سال تھی جب میری والدہ کی ایک دوست کا انتقال ہو گیا۔ ایک رات میری ماں کی وہ دوست میرے خواب میں آئیں، انہوں نے میری گردن کو چھوا اور کہا کہ تم بیمار ہونے والی ہو۔ اس کے دو روز بعد میں شدید بیمار پڑ گئی۔اس کے بعد میں نے کئی مردہ لوگوں کے بھوتوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا جن میں میری دادی کا بھوت بھی شامل تھا۔اپنی دادی کے بھوت کو میں باقاعدگی سے دیکھتی رہتی ہوں۔وہ ہمہ وقت میرے ساتھ رہتا ہے اور میری حفاظت کرتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -لائف سٹائل -مخفی علوم -