کورونا وائرس سے بچنے کے لیے گھروں کی صفائی، لوگ زہریلے کیمیکلز کا شکار ہونے لگے، آپ محفوظ طریقے سے صفائی کیسے کرسکتے ہیں؟ جانئے

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے گھروں کی صفائی، لوگ زہریلے کیمیکلز کا شکار ہونے ...
کورونا وائرس سے بچنے کے لیے گھروں کی صفائی، لوگ زہریلے کیمیکلز کا شکار ہونے لگے، آپ محفوظ طریقے سے صفائی کیسے کرسکتے ہیں؟ جانئے

  

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے بچنے کے لیے دنیا بھر میں لوگ گھروں اور اپنے جسم کی صفائی کا خاص اہتمام کرنے لگے ہیں لیکن اسی کوشش میں وہ ایک اور طریقے سے خود کو موت کے قریب کر رہے ہیں، جس کے متعلق کینیڈا کے ماہرین نے متنبہ کر دیا ہے۔ دی مرر کے مطابق ہیلتھ کینیڈا کے ماہرین نے بتایا ہے کہ لوگ ہاتھوں کی صفائی اور گھروں میں سپرے وغیرہ کے لیے جو کیمیکلز استعمال کر رہے ہیں یہ انسانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ان زہریلے کیمیکلز کا استعمال کئی گنا بڑھ گیا ہے اور اب یہ خطرناک حد تک استعمال کیے جا رہے ہیں۔کینیڈین فیڈرل ہیلتھ ایجنسی نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایسے زہریلے کیمیکلز کا استعمال کم سے کم کریں۔ ہیلتھ کنسلٹنٹ جم شین کاکہنا تھاکہ ان اشیاءکے کثرت سے استعمال کے بعد ہسپتالوں میں آنکھوں کی جلن اور سانس کے مسائل کے حامل مریضوں کی تعداد بڑھنی شروع ہو گئی ہے۔ ان میں سے بعض مریض سانس کے سنگین عارضوں میں مبتلا پائے گئے ہیں۔“

مزید :

تعلیم و صحت -