’میرے بچے کی پیدائش کے چند گھنٹے بعد ہی شوہر نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا‘

’میرے بچے کی پیدائش کے چند گھنٹے بعد ہی شوہر نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ...
’میرے بچے کی پیدائش کے چند گھنٹے بعد ہی شوہر نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) تہذیب و تمدن کے حوالے سے مغربی معاشروں کو ہمارے ہاں مثال بنا کر پیش کیا جاتا ہے لیکن بسااوقات وہاں سے انسانی حیوانگی کی ایسی شرمناک مثالیں سامنے آتی ہیں کہ ہم جیسے تیسری دنیا کے لوگ اس پر شرمسار رہ جاتے ہیں۔ اب ایسی ہی کہانی نتاشا نامی برطانوی لڑکی نے سنا دی ہے جسے بچے کی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد اس کے شوہر نے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ نتاشا اب اپنے جیسی گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کے حقوق کے لیے لڑ رہی ہے۔
31سالہ نتاشا نے اپنی اندوہناک کہانی سناتے ہوئے بتایا ہے کہ ”میں اس وقت 17سال کی تھی جب اس شخص نے مجھے اپنے چنگل میں پھنسایا۔ اس کے ساتھ تعلق کے بعد ہر روز وہ مجھے ذہنی و جسمانی طور پر تھوڑا تھوڑا کرکے توڑ رہا تھا اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے ہاتھوں میرا جسمانی و جنسی استحصال شدت اختیار کرتا جا رہا تھا۔ اس ظلم کی اس نے اس وقت حد کر دی جب میں اس کے دوسرے بچے کی ماں بنی اور بچے کی پیدائش کے چند گھنٹے بعد ہی اس نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ اس کے بعد میں 8سال تک اس شخص کے خوف میں مبتلا رہی جس پر مجھے دنیا میں سب سے زیادہ اعتماد اور بھروسہ ہونا چاہیے تھا۔ “