لاک ڈاﺅن کے دوران 5 سالہ بچہ گاڑی چلاتا پکڑا گیا، کہاں جارہا تھا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے

لاک ڈاﺅن کے دوران 5 سالہ بچہ گاڑی چلاتا پکڑا گیا، کہاں جارہا تھا؟ جان کر آپ کی ...
لاک ڈاﺅن کے دوران 5 سالہ بچہ گاڑی چلاتا پکڑا گیا، کہاں جارہا تھا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست اوٹاہ میں ایک 5سالہ بچہ لاک ڈاﺅن کے دوران گاڑی چلاتا پکڑا گیا ہے۔ جب پولیس نے اس سے سفر کی وجہ پوچھی تو اس نے ایسی بات بتائی کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ سی این این کے مطابق اوٹاہ پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر یہ واقعہ بیان کیا ہے اور بچے کی تصویر پوسٹ کی ہے۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ بچہ 30میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہائی وے پر گاڑی چلاتے ہوئے جا رہا تھا۔

جب پولیس نے اسے روک کر پوچھا کہ لاک ڈاﺅن کے دوران وہ کہاں جا رہا ہے تو اس نے کہا کہ ”میں نئی لیمبرگنی گاڑی خریدنے کے لیے کیلیفورنیا جا رہا ہوں۔“ اس جواب پرآفیسرز دنگ رہ گئے اور انہوں نے پوچھا کہ ’تمہارے پاس لیمبرگنی خریدنے کے لیے پیسے ہیں؟‘ تو اس بچے نے جیب سے تین ڈالر نکال کر دکھائے اور کہا کہ ”ہاں میرے پاس یہ پیسے ہیں، ان سے میں لیمبرگنی خریدوں گا۔“پولیس کے مطابق بچے کے پاﺅں بمشکل پیڈلز تک پہنچ رہے تھے او روہ ڈرائیونگ سیٹ کے اگلے کنارے پر بیٹھا ہوا تھا۔اب یہ فیصلہ پراسیکیوٹر کرے گا کہ اس بچے کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے یا نہیں، جنہوں نے لاپروائی کی انتہاءکرتے ہوئے اتنے کم عمر بچے کو گاڑی دے کر باہر بھیج دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -