عرب ممالک میں کتنے پاکستانی فوجی مشیروں کے عہدوں پر فائز؟ سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات میں انتہائی حیرت انگیز انکشاف سامنے آگیا

عرب ممالک میں کتنے پاکستانی فوجی مشیروں کے عہدوں پر فائز؟ سی آئی اے کی خفیہ ...
عرب ممالک میں کتنے پاکستانی فوجی مشیروں کے عہدوں پر فائز؟ سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات میں انتہائی حیرت انگیز انکشاف سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی کچھ خفیہ دستاویزات منظرعام پر آئی ہیں جن میں بیرون ممالک میں پاکستان اور بھارت کے فوجی مشیروں کی تعداد بیان کی گئی ہے۔ ان دستاویزات میں ممالک کے نام بیان کیے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ ان ممالک میں پاکستان یا بھارت کے کتنے بری، بحری یا فضائی افواج کے عہدیدار مشیر کے عہدے پر فائز رہے۔ اس فہرست کے مطابق ابوظہبی میں پاکستان آرمی کے 40,نیوی کے 14 اور ایئرفورس کے 20افسر مشیررہے۔ اومان میں پاک آرمی کے 5 اور نیوی کے 12افسر ، کویت میں ایئرفورس کے 200افسر، سعودی عرب میں آرمی کے 232، نیوی کے 15اور ایئرفورس کے 431افسر، عراق میں ایئرفورس کے 5افسر، اردن میں پاک آرمی کے 2افسر، شام میں ایئرفورس کے 8افسر، لیبیا میں نیوی کے 29اور ایئرفورس کے 168افسر، نائیجیریا میں پاک آرمی کے 3افسر، ایران میں ایئرفورس کے 70افسر اور قطر میں پاک آرمی کا 1افسر مشیر کے عہدے پر فائز رہا۔ اس کے برعکس بھارتی فوج کے افسران چار ممالک میں مشیر کے عہدے پر فائز رہے۔ ان ممالک میں بھوٹان، نائیجیریا، اومان اور عراق شامل ہیں۔ بھوٹان میں انڈین آرمی کے 3400، نائیجیریا میں انڈین آرمی کے 12اور انڈین بحریہ کے 7، اومان میں انڈین آرمی کے 4اور عراق میں انڈین ایئرفورس کے 28افسر مشیر کے عہدے پر رہے۔