الیکٹرک گاڑی ٹیسلا بنانے والی کمپنی کے مالک ایلن مسک باپ بن گئے، بچے کا دنیا کی تاریخ کا عجیب ترین نام رکھ دیا

الیکٹرک گاڑی ٹیسلا بنانے والی کمپنی کے مالک ایلن مسک باپ بن گئے، بچے کا دنیا ...
الیکٹرک گاڑی ٹیسلا بنانے والی کمپنی کے مالک ایلن مسک باپ بن گئے، بچے کا دنیا کی تاریخ کا عجیب ترین نام رکھ دیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکٹرک گاڑی ٹیسلا بنانے والی کمپنی کے مالک ایلن مسک باپ بن گئے ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹے کا ایسا نام رکھ دیا ہے کہ سن کر آدمی حیرت کے سمندر میں ڈوب جائے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جیسا کہ ایلن مسک ٹوئٹر پر بہت متحرک رہتے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ہی اپنی گرل فرینڈ گرائمز کے ماں بننے کی خوشخبری سنائی اور کہا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ اس ٹویٹ پر صارفین نے ایلن مسک سے پوچھنا شروع کر دیا کہ انہوں نے بیٹے کا نام کیا رکھا ہے۔

صارفین کے اصرار پر ایلن مسک نے بتایا کہ انہوں نے بچے کا نام ’X Æ A-12 Musk‘ رکھا ہے۔ اس نام پر صارفین سٹپٹا کر رہ گئے اور اس کوڈ کو ’ڈی کوڈ‘ کرنے کی کوششیں شروع ہو گئیں کہ آخر ایلن مسک کے بتائے اس کوڈ سے کیا نام برآمد ہوتا ہے۔ لگ بھگ سبھی صارفین اس کوشش میں ناکام رہے لیکن ایک خاتون صارف قدرے قریب پہنچ گئی۔ اس نے بتایا کہ ’ایلن مسک نے اپنے بیٹے کا نام ’X Ash Archangel‘ رکھا ہے۔‘ صارف نے اس کی توجیح یہ پیش کی کہ Æسکینڈنیوین زبان کی ابجد میں شامل ایک حرف ہے جسے ’Ash‘ پڑھا جاتا ہے، جبکہ A 12لاک ہیڈ اے 12ریکن ایئرکرافٹ کی غمازی کرتا ہے جسے سی آئی اے نے Archangelکا کمانڈ نیم دے رکھا ہے۔ چنانچہ اس لحاظ سے بچے کا نام ’X Ash Archangel‘ بنتا ہے۔ اب ایلن مسک ہی بتا سکتے ہیں کہ اس خاتون صارف نے درست نام بتایا ہے یا نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -