”لعنت ہیں ان لوگوں پر جنہوں نے محمد عامر کو واپس لانے کیلئے کوشش کی“ محمد آصف پھٹ پڑے مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں

”لعنت ہیں ان لوگوں پر جنہوں نے محمد عامر کو واپس لانے کیلئے کوشش کی“ محمد ...
”لعنت ہیں ان لوگوں پر جنہوں نے محمد عامر کو واپس لانے کیلئے کوشش کی“ محمد آصف پھٹ پڑے مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر محمد آصف نے کہا ہے کہ ایشیاءکپ 2016ءمیں کم بیک کرنے کے بعد سے اب تک محمد عامر نے پاکستان کرکٹ کیساتھ انصاف نہیں کیا، ان لوگوں پر لعنت ہے جو محمد عامر کو واپس لانے کیلئے سخت مقابلہ کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں محمد آصف نے کہا کہ ”میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بہت کوستا رہا کہ انہوں نے محمد عامر کا کیرئیر بچا لیا۔ لیکن یہ اس کا فرض تھا کہ وہ مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ کی خدمت کرتا، بالخصوص ایسے وقت میں جب اسے واپس لانے کیلئے سخت محنت کی گئی۔“

یاد رہے کہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو ناصرف شائقین کرکٹ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ سابق کرکٹرز نے بھی ان کے اس فیصلے کو غلط قرار دیا۔

محمد آصف نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ”بہرحال، اسے ریٹائرمنٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ پی سی بی کا ہے، لیکن اگر وہ اس عمر میں ہی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنا چاہتے تھے تو پھر انہیں واپس لانے کیلئے سخت محنت کرنے والوں پر لعنت ہے۔ اور کیا کبھی کسی نے عامر کا نام لیا ہے، کبھی کسی نے یہ کہا ہے کہ اسے کھیلنا بہت مشکل ہے؟ یقینا نہیں!!!“

مزید :

کھیل -