بلوچستان کے تاجروں نے بھی کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا لیکن کب سے ؟صوبائی حکومت کے لیے پریشان کن خبر آگئی

بلوچستان کے تاجروں نے بھی کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا لیکن کب سے ؟صوبائی ...
بلوچستان کے تاجروں نے بھی کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا لیکن کب سے ؟صوبائی حکومت کے لیے پریشان کن خبر آگئی

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے 10 مئی سے کوئٹہ کی تمام دکانیں کھولنےکا اعلان کردیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث صوبائی حکومت نے لاک ڈاون میں 19 مئی تک توسیع کردی ہے۔ وہیں دوسری جانب مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے 10 مئی سے کوئٹہ کی تمام دکانیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔صدر مرکزی انجمن تاجران رحیم کاکڑ کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی صورت مزید لاک ڈاون برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی حکومت سے کسی مذاکرت میں شریک ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -