بلے بازوں کو خوف میں مبتلا کر نے کے لیے شعیب اختر نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولرز کو اہم ٹپس دے دیں

بلے بازوں کو خوف میں مبتلا کر نے کے لیے شعیب اختر نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولرز ...
بلے بازوں کو خوف میں مبتلا کر نے کے لیے شعیب اختر نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولرز کو اہم ٹپس دے دیں

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بلے بازوں کو خو فزدہ کرنے کے لیے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بہادری سے باولنگ کریں ۔قومی ٹیم کے فاسٹ باولرز کے ساتھ آن لائن سیشن کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ فاسٹ باولر کو دنیا اس کے سپیل سے یاد رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ دوسرے وقار یونس، شاہین آفریدی وسیم اکرم اور محمد عباس، محمد آصف بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر ان کھلاڑیوں کو حریف بلے بازوں پر اپنا خوف طاری کرنے کے لیے میدان میں دلیری سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

شعیب اختر نے کہا کہ پیس کا کوئی نعم البدل نہیں، فاسٹ بولر کو خود پر یقین رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی باصلاحیت ہے مگر اسپر اسٹار بننے کے لیے آپ کو اپنی انفرادی کارکردگی سے پاکستان کو فتوحات دلانا ہوں گی۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مشکل وقت ہر کرکٹر کے کیریئر میں آتا ہے مگر صرف دلیر کھلاڑی ہی اس سے نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید :

کھیل -