"کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری میں تیار ہوا" مائیک پومپیو کے الزام پر چین نے جوابی الزام لگادیا، امریکہ کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

"کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری میں تیار ہوا" مائیک پومپیو کے الزام پر چین نے ...

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس الزام کی تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری میں تیار ہوا ہے۔ چین نے تردید کے ساتھ امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حیاتیاتی ہتھیار بنانے میں ملوث ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اگر مائیک پومپیو نے ووہان کی لیبارٹری میں کورونا وائرس تیار ہونے کے ثبوت دیکھے ہیں تو یہ ثبوت ہمیں  بھی دکھائے جانے چاہئیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ تمام شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ کووڈ 19 کسی  لیبارٹری میں تیار نہیں ہوا بلکہ کسی جانور سے پھیلا ہے ۔

چینی دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کے ڈاٹریکٹر آف انٹیلی جنس ڈاکٹر فوسی اور بہت سے دیگر لوگ بھی مائیک پومپیو کے دعویٰ سے اتفاق نہیں کرتے ، ہمیں سائنس پر یقین کرنا چاہیے۔

چین نے الزام عائد کیا کہ امریکہ وہ واحد ملک ہے جو حیاتیاتی ہتھیاروں کے ویری فکیشن پروٹوکل  پر مذاکرات کی مخالفت کر رہا ہے، امریکہ نے سابق سوویت یونین کے علاقوں میں بہت سی حیاتیاتی لیبز تیار کیں اور ان کے کام یا حفاظتی معیار کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ عالمی خدشات کو دور کرے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -