مفتی عبدالقوی نے شراب کو حلال قرار دے دیا

مفتی عبدالقوی نے شراب کو حلال قرار دے دیا
مفتی عبدالقوی نے شراب کو حلال قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) متنازعہ مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی نے شراب کے استعمال کو حلال قرار دے دیا۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ایسے تمام مشروبات جن میں 40 فیصد  سے کم الکوحل ہو وہ حلال ہیں۔  اگر الکوحل معدنیات سے حاصل کی گئی ہے تو اس کی 100 فیصد مقدار بھی حلال ہے۔ مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے علماء کرام کے تمباکو والے پان حلال ہیں تو پھر آج کے مشروبات بھی حلال ہیں۔

پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے الکوحل ریسرچ گروپ کے سینئر سائنسدان ولیم کیر کے مطابق بیئر میں ساڑھے 4 فیصد الکوحل ہوتی ہے۔ وائن میں 11 اعشاریہ 6 فیصد اور شراب میں 37 فیصد الکوحل ہوتی ہے۔

اگر مفتی عبدالقوی کے مبینہ فتویٰ اور سائنسدان ولیم کیر کی تحقیق کو مدنظر رکھا جائے تو اس بات کا ایک ہی مطلب  نکلتا ہے کہ مفتی صاحب مشروب مغرب کو  حلال سمجھتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -