فیصل ایدھی کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ،اس بار نتیجہ کیا آیا ؟جانئے

فیصل ایدھی کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ،اس بار نتیجہ کیا آیا ؟جانئے
فیصل ایدھی کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ،اس بار نتیجہ کیا آیا ؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ ایدھی فاوَنڈیشن فیصل ایدھی کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔رپورٹ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ 2 دن بخار اورتین دن سرمیں درد رہا۔ کورونا ٹیسٹ سے پہلے مجھے علامات ظاہرہوئی تھیں۔فیصل ایدھی کا کہنا تھا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو آئسو لیشن میں رکھا۔ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔
اس سے قبل فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی نے کہا تھا کہ ان کے والد کا 2 روزقبل ٹیسٹ کرایا گیا تھا، آج رپورٹ آئی جو منفی ہے۔انہوں نے مزید بتایا تھا کہ فیصل ایدھی 15 اپریل سے اسلام آباد میں قرنطینہ میں تھے۔

مزید :

قومی -