تحریک انصاف کے رہنما کو نماز کی ادائیگی کے دوران قتل کردیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما کو نماز کی ادائیگی کے دوران قتل کردیا گیا
تحریک انصاف کے رہنما کو نماز کی ادائیگی کے دوران قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع جہلم میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے مقامی رہنما کو قتل کردیا گیا۔

جہلم کے علاقے دارا پور میں تحریک انصاف کے رہنما لیاقت گوندل کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے ڈیرے پر نماز ادا کر رہے تھے۔ پولیس نے ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری قتل کی اطلاع ملتے ہی تمام مصروفیات ترک کرکے سول ہسپتال پہنچ گئے۔

ایڈووکیٹ عادل اقبال ملک کے مطابق لیاقت گوندل تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم کی یونین ایپکا کے بھی متحرک رہنما تھے ۔ انہیں یوسف ملک نامی شخص نے ٹوکے کے وار سے نماز کی ادائیگی کے دوران قتل کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔