”ٹوڈبلیوز“ نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

”ٹوڈبلیوز“ نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
”ٹوڈبلیوز“ نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ میں ماضی کی انتہائی مقبول جوڑی ”ٹو ڈبلیوز“ نے آج بھی مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ڈریم پیئرز بنانے کا انتہائی دلچسپ سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں ناصرف شائقین کرکٹ بلکہ قومی کرکٹرز بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اب سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو ڈریم فاسٹ باﺅلنگ جوڑی قرار دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے نمبر پر وسیم اکرم اور محمد آصف کی جکوڑی رہی جبکہ محمد آصف اور محمد عامر کی جوڑی کو تیسرا نمبر ملا۔ اس سے قبل یونس خان اور محمد یونس کو مڈل آرڈر کی سب سے بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -