وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بھی کورونا کا شکار

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بھی کورونا کا شکار
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بھی کورونا کا شکار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور راشد ربانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔مراد علی شاہ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے۔راشد ربانی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ بھی لیے گئے ہیں جب کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد کا ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی اور ممبر سندھ اسمبلی سید عبدالرشید بھی کوروناکا شکار ہوچکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -