یکم جون کے بعد تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ چاروں صوبوں نے مل کر فیصلہ سنادیا

یکم جون کے بعد تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ چاروں صوبوں نے مل کر فیصلہ ...
یکم جون کے بعد تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ چاروں صوبوں نے مل کر فیصلہ سنادیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یکم جون کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق نہ ہوسکا،  وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت اجلاس میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت سکول کھولنے سے متعلق اہم ترین اجلاس ہوا جس میں پنجاب ، سندھ اور بلوچستان نے یکم جون سے  سکول کھولنے کی مخالفت کی اور کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے اس لیے تعلیمی ادرے بند رکھے جائیں۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم نے باقی صوبوں سے اختلاف کیا اور تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سکول بند ہونے کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی کا حرج ہورہا ہے اس لیے تعلیمی ادارے کھولے جانے چاہئیں۔

اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے پر فیصلہ کیا گیا کہ یکم جون کے بعد بھی تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے اور یہ معاملہ جمعرات کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -