کراچی کے ناکوں پر گرمی میں کھڑے پولیس اہلکاروں کو ہیٹ ویو سے بچانے کے لیے حیران کن فیصلہ کرلیا گیا

کراچی کے ناکوں پر گرمی میں کھڑے پولیس اہلکاروں کو ہیٹ ویو سے بچانے کے لیے ...
کراچی کے ناکوں پر گرمی میں کھڑے پولیس اہلکاروں کو ہیٹ ویو سے بچانے کے لیے حیران کن فیصلہ کرلیا گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں ناکوں پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کو افطاری کے وقت لیموں پانی ملے گا۔ اس بات کی ہدایت ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے دی ہے۔ہم نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیس نفری کو ہیٹ ویوسے بچاو¿ کے لیے امدادی کاموں کی بریفنگ دیں۔انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ ناکوں پر متعین پولیس اہلکاروں کے لیے یقینی بنایا جائے کہ وہ چھتری کے سائے میں رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں۔ کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے تمام افسران سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولیس کیمپ میں پنکھے، ٹھنڈے پانی کے کولراورتولیے لازمی موجود ہوں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -