وزیراعلی پنجاب نے  تین یتیم بہنوں کے دلوں میں سوراخ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے مفت علاج کا حکم دیدیا

وزیراعلی پنجاب نے  تین یتیم بہنوں کے دلوں میں سوراخ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ...
وزیراعلی پنجاب نے  تین یتیم بہنوں کے دلوں میں سوراخ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے مفت علاج کا حکم دیدیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کی رہائشی تین بہنوں کے دل میں سوراخ کی خبر کا ایکشن لیتے ہوئے ان کے مفت علاج کا حکم دیا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو نے چند روز قبل لاہور کی ایک فیملی کے حوالے سے خبر دی تھی  کہ بچیوں کے والد انتقال کرچکے ہیں اور بچیوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری انکی والدہ پر ہے،جبکہ تینوں بہنوں کے دل میں سوراخ ہے اور دو بہنیں بینائی سے بھی محروم ہیں۔انڈپینڈنٹ اردو کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچیوں کے مفت علاج کا حکم دیا،جس پر تینوں بچیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور انکا ابتدائی معائنہ کیا گیا،بچیوں کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیدیا گیا ہے۔علاج کے ساتھ ساتھ وزیراعلی کی جانب سے فیملی کی مدد کے لیے ایک لاکھ روپے کا چیک بھی بھجوایا گیا ہے۔

مزید :

قومی -