دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، کیپٹن سمیت 3 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک
وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں کیپٹن سمیت پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں کیپٹن سمیت پاک فوج کے تین جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں کیپٹن فہیم ، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم شامل ہیں۔