ایم اے /ایم ایس سی امتحانات کیلئے آن لائن داخلہ فیس جمع کرانے کا شیڈول 

      ایم اے /ایم ایس سی امتحانات کیلئے آن لائن داخلہ فیس جمع کرانے کا شیڈول 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحانات2021ء  کیلئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کاریوائزڈ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ایسے امیدوارجن کاسپلیمنٹری امتحان2020ء میں آخری چانس تھا اور کووڈ۔19میں امتحانات نہ ہونے کے باعث پیپردینے سے قاصر رہے وہ سالانہ امتحان 2021ء  میں اپنے داخلے بھجوا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ریگولر/لیٹ کالج /پرائیویٹ اورامپرووڈویڑن ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحانات2021ء کیلئے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 31مئی 2021ء جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ یکم جون 2021تا7جون2021تک آن لائن فارم جمع کرواسکتے ہیں۔

تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔