پاکستا ن میں کورونا کے مزید 108شکار،4ہزار198کیسز رپورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید108 اموات اور 4ہزار198 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میںعالمی وباءسے اموات کی مجموعی تعداد18 ہزار 537 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8لاکھ 45ہزار834 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں46 ہزار 467 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد رہی۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 683 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 678، خیبر پختونخوا 3 ہزار 423، اسلام ا?باد 693، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 239 اور آزاد کشمیر میں 487 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 76 ہزار 492، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 590، پنجاب 3 لاکھ 8 ہزار 529، سندھ 2 لاکھ 86 ہزار 521، بلوچستان 22 ہزار 664، آزاد کشمیر 17 ہزار 379 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 330 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔