وزیر اعظم عمران خان آج لاہو ر کا ایک روزہ دورہ کریں گے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے لاہورآئیں گے ۔ وزیر اعظم دورہ لاہو ر کے دوران متعدد ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح بھی کریں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورگورنرچوہدر ی سرور ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کا انعقادبھی کیا جائے گا جس میں عمران خان کو صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال اورویکسین کی دستیابی بارے آگاہ کیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان رائےونڈ میں ہاو¿سنگ منصوبے کاسنگ بنیادبھی رکھیں گے ۔