پنجاب حکومت کا عیدتعطیلات کے دوران سیاحتی مقامات بندکرنے کافیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر عیدتعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بندکرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ 8 سے 16 مئی تک مری اوردیگرسیاحتی مقامات بندرہیں گے جبکہ تعطیلات کے دوران سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے راستے بھی بندرکھیں جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ فیصلہ کوروناصورتحال کے پیش نظرشہریوں کے تحفظ کیلئے کیاگیاہے ،شہری تعطیلات کے دوران اپنے گھروں میں رہیں۔