پنجاب میں کورونا سے مزید 68 افراد جاں بحق، کل تعداد آٹھ ہزار 809 ہو گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 68افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد صوبے میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار 809ہو گئی ۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 11ہزار53کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 157افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، جہلم میں چار، چکوال میں 10، مظفر گڑھ میں 12اور گوجرانوالہ میں 27کیسز رپورٹ ہوئے ۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق وہاڑی میں 18،فیصل آباد میں 142، جھنگ میں 49، رحیم یار خان میں 103کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں مزید 35افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد لاہور میں اموات کی کل تعداد تین ہزار570 ہو گئی ۔