مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو شہید کردیا
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو شہید کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، تازہ واقعے میں قابض بھارتی فوج نے شوپیاں میں تین معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے علاقہ امام صاحب کے محاصرے کی آڑ میں تینوں کشمیریوں کو شہید کیا ، بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے پورے علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن جاری ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے ضلع میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی ہیں جبکہ علاقے میں صحافیوں کو جانے کی اجازت نہیں ۔