بلاول بھٹو کی خوشاب ضمنی انتخاب جیتنے پر شہباز شریف کو مبارکباد

بلاول بھٹو کی خوشاب ضمنی انتخاب جیتنے پر شہباز شریف کو مبارکباد
بلاول بھٹو کی خوشاب ضمنی انتخاب جیتنے پر شہباز شریف کو مبارکباد

  

کراچی(ڈیلی پاکستا ن آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو خوشاب کے حلقہ 84پر ن لیگ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کردی۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کو مسلسل کامیابی مل رہی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام پی ٹی آئی اور اسکی عوام دشمن پالیسیوں سے خائف ہیں۔پاکستان کے عوام پی ٹی آئی کے خلاف اپنے فیصلہ دے چکے ہیں،سلیکٹڈ حکومت عوام کی آواز سننے سے انکاری ہے۔

مزید :

قومی -