رمضان المبارک تقویٰ اور پرہیز گاری کا موقع فراہم کرتا ہے، اللہ مسلمانوں کو عظمت عطاء فرمائے: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود

رمضان المبارک تقویٰ اور پرہیز گاری کا موقع فراہم کرتا ہے، اللہ مسلمانوں کو ...
رمضان المبارک تقویٰ اور پرہیز گاری کا موقع فراہم کرتا ہے، اللہ مسلمانوں کو عظمت عطاء فرمائے: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے رمضان المبارک کی صورت میں ہمیں تقوی اور پرہیز گاری اختیار کرنے کا عملی موقع فراہم کیا ہے اللہ سے دعا ہے کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی دعائیں قبول فرمائے. 

سعودی کابینہ کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے خاص اہمیت رکھتا ہے ان دس دنوں میں لوگ قیام اللیل کے ذریعے اپنے اللہ کو راضی کرتے ہیں اور ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کا مہینہ دیکر پرہیز گاری اور تقوی اختیار کرنے کا موقعہ فراہم کیا ہے. 

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فرمان جاری کیا کہ بیت اللہ شریف آنے والے زائرین اللہ کے مہمان ہیں انہیں آسانیاں اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ لوگ آخری عشرے کی عبادات کو بہتر انداز کے ساتھ ادا کر سکیں تاہم زائرین بھی حکام کی ہدایات پر عمل کریں دعا ہے کہ اللہ مسلمانوں کو عظمت عطا فرمائے. کابینہ کے اجلاس میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. 

مزید :

عرب دنیا -