ایران میں بھی کورونا کی بھارتی قسم سامنے آگئی
تہران (ویب ڈیسک) ایران میں بھی کورونا کی بھارتی قسم کے کیسز سامنے آگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایران کے وزیرصحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قم میں تین بھارتی شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔بھارتی قسم سامنے آنے کے بعد وزرات صحت نے عوام سے کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔خیال رہے کہ کورونا کی بھارتی قسم کے کیسز متعدد ممالک میں رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ نئی قسم کے کیسز یوگنڈا اور کینیا میں بھی سامنے آئے ہیں۔