الیکشن کمیشن مکمل ناکام ہو چکا ہے، قادر مندوخیل

الیکشن کمیشن مکمل ناکام ہو چکا ہے، قادر مندوخیل
الیکشن کمیشن مکمل ناکام ہو چکا ہے، قادر مندوخیل

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ 249 میں دوبارہ گنتی کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندو خیل نے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا کمیشن ناکام ہو چکا ہے، پہلے ڈسکہ میں نا انصافی کی گئی اور اب پھر اسے یہاں دہرایا جا رہا ہے۔بلاول بھٹو کے حکم پر ہم نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ تسلیم کیا۔ 

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق پی پی امیدوار قادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ جہاں ن لیگ جیت رہی ہے وہاں کوئی دھاندلی کا الزام نہیں، جہاں ن لیگ ہار رہی ہے وہاں دھاندلی کا الزام لگایا جا رہا ہے، خوشاب میں دھاندلی کا الزام کیوں نہیں لگایا گیا، الیکشن کمیشن اپنے ہی کمیشن کا فیصلہ نہیں مان رہا۔ 

انہوں نے کہا کہ آج سات جماعتیں دوبارہ گنتی کا انتظار کرتی رہیں، مگر دوبارہ گنتی کاعمل شروع نہیں ہوسکا، فارم 46 کا یہاں کوئی تعلق نہیں، الیکشن کمیشن کس کی ہدایت پر چل رہا ہے؟۔کیا حکم نامے میں لکھا ہے ن لیگ بائیکاٹ کرے تو گنتی نہیں ہوگی ؟ ۔

مزید :

قومی -