سندھ کورونا ٹاسک فورس کے سخت فیصلے ، کل سے مغرب کے بعد ٹیک اوے کی سہولت بھی ختم 

سندھ کورونا ٹاسک فورس کے سخت فیصلے ، کل سے مغرب کے بعد ٹیک اوے کی سہولت بھی ...
سندھ کورونا ٹاسک فورس کے سخت فیصلے ، کل سے مغرب کے بعد ٹیک اوے کی سہولت بھی ختم 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں مزید سخت فیصلے کئے گئے ، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل سے ٹیک اوے بھی مغرب تک ہو گی۔

سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں کہا کہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہوں گی،مغرب کے بعد ریسٹورنٹس صرف ہوم ڈلیوری کر سکیں گے ، گروسری کی دکانیں شام 6بجے تک کھلی رہیں گی ،عید کے ایام میں ہاکس بے ، سی ویو ، بیجز بند رہیں گے ۔

اجلاس میں میڈیکل دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا،ویکسی نیشن سینٹر 24گھنٹے کام کریں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -