پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کوشش گاڑی میں تیل بھرتے ملازم نے کیسے ناکام بنائی؟ ویڈیو وائرل

 پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کوشش گاڑی میں تیل بھرتے ملازم نے کیسے ناکام بنائی؟ ...
 پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کوشش گاڑی میں تیل بھرتے ملازم نے کیسے ناکام بنائی؟ ویڈیو وائرل

  

نیویارک (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ڈرامائی انداز میں پٹرول پمپ پر کام کرنیوالے ایک لڑکے نے اس وقت سروس کیلئے موجود گاہک کو لٹنے سے کیسے بچایا۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کارکن سفید گاڑی میں تیل بھررہاہے جب دوسری گاڑی وہاں پہنچی، تین افراد آنیوالی گاڑی سے باہر آئے اور تیل بھرواتی گاڑی کی طرف لپکے اور بظاہر وہ اس گاڑی میں موجود شخص کو لوٹنا یا پھر اس کی گاڑی چھیننا چاہتے تھے۔

 اس صورتحال میں کارکن نے فوری ردعمل دیا اور مشتبہ افراد پر تیل کا چھڑکاؤ شروع کردیا جس کی وجہ سے ان کا منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا اور دبے پاؤں واپس اپنی گاڑی کی طرف بھاگے اور موقع سے فرار ہوگئے تاہم یہ واردات کہاں وقوع پذیر ہوئی، اس بارے میں مزید کچھ معلومات دستیاب نہ ہوسکیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -