سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل کیخلاف سابق لیفٹیننٹ کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل کیخلاف سابق لیفٹیننٹ کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا
سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل کیخلاف سابق لیفٹیننٹ کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے کورٹ مارشل کیخلاف سابق لیفٹیننٹ عاصم بشیر کی اپیل مسترد کر دی اور  کہا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق یہ کیس کورٹ مارشل کا ہی بنتا ہے۔

سپریم کورٹ میں کورٹ مارشل کیخلاف سابق آرمی افسر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کو آرمی رولز کے تحت عمر قید کی سزا دی گئی، سزا دیتے وقت تمام شواہد اور حقائق کو مدنظر رکھا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کا کورٹ مارشل بنتا ہی نہیں، میرا موکل چھٹیوں پر تھا جب بچی کا قتل ہوا، ہمارا مقدمہ سول عدالت میں چلنا چاہیے تھا۔