این اے 249،مفتاح اسماعیل کا ووٹوں کی گنتی روکنے کےلئے الیکشن کمیشن کو خط

این اے 249،مفتاح اسماعیل کا ووٹوں کی گنتی روکنے کےلئے الیکشن کمیشن کو خط
این اے 249،مفتاح اسماعیل کا ووٹوں کی گنتی روکنے کےلئے الیکشن کمیشن کو خط

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ( ن )کے رہنما مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی کے حلقہ 249میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی فوری روکی جائے۔ لیگی رہنما نے اپنے خط میں موقف اپنایا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر ہمیں متعلقہ ریکارڈ نہیں دکھا رہااور نہ ہی انہوں نے فارم 46 دیکھنے کی اجازت دی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے خط میں لکھا کہ غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپر اور بغیر دستخط والے فارمز بھی دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایک سے زیادہ بیلٹ پیپرز والے بیگز کھلے ہوئے تھے ان کی سیل نہیں تھی۔ ریٹرننگ آفیسر کے رویے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں نے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

مزید :

قومی -