رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا3.6فیصد رہا، وزارت خزانہ

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا3.6فیصد رہا، وزارت خزانہ
رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا3.6فیصد رہا، وزارت خزانہ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے مالیاتی اعداد و شمار جاری کر دیے ۔ جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا3.6فیصد رہا،پہلے 9ماہ میں بجٹ خسارہ ایک ہزار652ارب روپے رہا۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں جی ڈی پی کا حجم چار ہزار 557ارب روپے رہا ، دفاعی اخراجات پر 784ارب روپے خرچ کئے گئے ،پینشن ادائیگی پر 329ارب روپے خرچ ہوئے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سبسڈی کی مد میں 204ارب روپے اداکئے گئے ،ترقیاتی سکیموں پر654ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ سٹیٹ بینک کا منافع 497ارب روپے رہا۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -