ملک میں کورونا ویکسین وافر مقدار میں موجودہے، ڈریپ

ملک میں کورونا ویکسین وافر مقدار میں موجودہے، ڈریپ
ملک میں کورونا ویکسین وافر مقدار میں موجودہے، ڈریپ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے سی ای او عاصم روف کا کہنا ہے کہ ملک میں کوونا ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ویکسین سے متعلق اقدامات جیسے پورے ہوں گے ویکسین منگوانے والی ایجنسیز کو 24 گھنٹے کے اندر این او سی جاری کر دیا جائے گا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم رو¿ف نے کہا کہ نجی ادارے کورونا ویکسین اپنے عملے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی لگا سکتے ہیں۔ ویکسین منگوانے سے متعلق طریقہ کار کو اپنایا جائے تاکہ کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ آئیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل( ڈی جی) ہیلتھ رانا صفدر کا کہنا تھا کہ 40سال سے زائد عمر کے افراد ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن کروائیں، ویکسی نیشن سنٹر کی تبدیلی کیلئے آسان نظام موجود ہے۔

مزید :

قومی -