پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے، فوادچوہدری

پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے، فوادچوہدری
پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے، فوادچوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعا ت فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان آج پنجاب کی 11 تحصیلوں میں10 ہزار سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھ رہے ہیں، پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے، بینکوں میں وزیر اعظم ہاو¿سنگ سکیم کے تحت 52 ارب روپے کے حصول کی درخواستیں آچکی ہیں اور 12 ارب جاری ہو چکا ہے۔

ایک اور پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو حضرات تنقید کرتے تھے کہ وہ وعدے جو تحریک انصاف نے کئے تھے صرف انتخابی وعدے تھے ان کو عیاں ہو چکا ہے کہ نئے پاکستان کی جانب جو سفر شروع کیا گیا وہ اب روانی اختیار کر رہا ہے، انشاللہ اس سفر میں اب مشکلات کم ہوتی جائیں گی۔

مزید :

قومی -