ن لیگ چاہتی ہے ان کی جیت کا اعلان کردیا جائے، ناصر حسین شاہ

ن لیگ چاہتی ہے ان کی جیت کا اعلان کردیا جائے، ناصر حسین شاہ
ن لیگ چاہتی ہے ان کی جیت کا اعلان کردیا جائے، ناصر حسین شاہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی این اے249 سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوتی رہی ہے، مسلم لیگ(ن) چاہتی ہے کہ ان کی جیت کا اعلان کردیا جائے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتوں سے پیپلزپارٹی کی جیت ہضم نہیں ہو رہی اور آج صبح سے دوبارہ گنتی پر انہوں نے نیا ڈرامہ شروع کر دیا۔ضمنی انتخاب میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر ملتا ہے لیکن یہاں دھاندلی کے نام پر الیکشن کمیشن پر دباو¿ ڈالا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت سندھ کی تجاویز پر غور نہیں کرتی۔

مزید :

قومی -