پستول رکھنے کے الزام میں چھاپہ، پنجاب پولیس کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

پستول رکھنے کے الزام میں چھاپہ، پنجاب پولیس کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق
پستول رکھنے کے الزام میں چھاپہ، پنجاب پولیس کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

  

جھنگ (ویب ڈیسک)  مبینہ پولیس تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی ، لواحقین نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے سامنے احتجاجاً ہسپتال کا ایمرجنسی گیٹ بند کر دیا، ڈی پی او نے انکوائری کمیٹی قائم کرکے رپورٹ طلب کرلی، ڈی پی او سرفراز ورک نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق تھانہ موچی والا پولیس نے پستول رکھنے کےالزام میں نواحی گاؤں چک نمبر 166 میں ایک مکان پر گزشتہ رات چھاپا مارا۔غلام حیدر کاالزام ہےکہ پولیس نےبیوی ،بچوں اور اُسے تشدد کانشانہ بنایا، تشدد سے بیوی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون کی ہلاکت چھاپے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -جھنگ -