پاکستان کی معروف اداکارہ اور بشریٰ انصاری کی بہن ’ سنبل شاہد ‘ کورونا کے باعث انتقال کر گئیں 

پاکستان کی معروف اداکارہ اور بشریٰ انصاری کی بہن ’ سنبل شاہد ‘ کورونا کے ...
پاکستان کی معروف اداکارہ اور بشریٰ انصاری کی بہن ’ سنبل شاہد ‘ کورونا کے باعث انتقال کر گئیں 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف ترین اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ ’ سنبل شاہد ‘ کورونا کے باعث انتقال کر گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سنبل شاہد گزشتہ ماہ سے کورونا وائرس کے باعث لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور انہیں گزشتہ ماہ 22 اپریل کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جو کہ آج انتقال کر گئیں ہیں ۔ سنبل شاہد نے معروف ترین ڈرامے ” تاکے کی آئی گی بارات “ میں تاکے کی والدہ کا کردار نبھایا تھا اور اپنی اداکاری سے ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کروایا جبکہ اس کے علاوہ ان کے نام کے ساتھ ملکہ عالیہ اور عشقہ وے جیسے مقبول ڈرامے بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بشریٰ انصاری کی والدہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

مزید :

تفریح -اہم خبریں -