خواتین قیدیوں کےلئے بریسٹ کینسر ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے،چوہدری پرویز الٰہی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جیلوں میں موجود خواتین قیدیوں کے لئے بریسٹ کینسر ٹیسٹ کو جلد یقینی بنایا جائے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ساہیوال جیل میں قیدیوں کے لئے 45بیڈ کے ہسپتال میں صحت کی سہولیات ناکافی ہیں،اپنے دور میں قیدیوں کا مینیو خود بنایا تھا مگرا ٓج اس کی کوالٹی وہ نہیں رہی ہے۔
پرویز الٰہی نے کہا گزشتہ دس برسوں میں جیلوں میں قیدیوں کی سہولیات میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے،جیلوں کے ہسپتالوں میں ایکسر اور سی ٹی سکین کی سہولت بھی موجود نہیں ہے۔