کورونا  کے باعث  تعلیمی اداروں کی بندش اور خزاں سمسٹر میں تاخیر ، چوہدری عبدالرحمان نے شفقت محمود کو بڑی تجویز دے دی 

کورونا  کے باعث  تعلیمی اداروں کی بندش اور خزاں سمسٹر میں تاخیر ، چوہدری ...
کورونا  کے باعث  تعلیمی اداروں کی بندش اور خزاں سمسٹر میں تاخیر ، چوہدری عبدالرحمان نے شفقت محمود کو بڑی تجویز دے دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان( ایپ سپ) پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نےوفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کو خط لکھتےہوئےکہاہےکہ کوروناکےباعث  تعلیمی اداروں کی بندش  کےبعدموسم خزاں کےسمسٹر کےآغازمیں تاخیر سےمتعلق حکومتی فیصلےسےصورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے،حکومتی فیصلہ سےتعلیمی سفر میں خلل اور طلبہ میں مزید تناؤ پیدا ہونےکےمعاملےمیں ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو لکھے جانے والے  خط میں کہاہے کہ’ایپ سپ‘ پچاسی نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کی ایک منتخب نمائندہ تنظیم ہے ،اس میں  اکتیس علاقائی کیمپس ہیں جن میں چالیس فیصد سے زیادہ طلبہ پورے پاکستان میں اعلی تعلیم کے شعبے میں ہیں،  دوسرے شعبوں کی طرح کورونا کی تیسری لہر نے تعلیم کے شعبے کو بری  طرح متاثر کیا ہے،خزاں سمسٹر  برائے سال دو ہزار اکیس کے آغاز میں تاخیر سے  مزید نقصان ہو گا۔
چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے  خط میں مزید کہا کہ نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کا پہلے سے پریشان حال مالی نظام تباہ ہونیوالا ہے  ، یہ نظام وبائی امراض کے دوران حکومت کی طرف سے کسی خاص ریلیف کے بغیر خود ہی مشکل سے بچ رہا ہے، خزاں سمسٹر  میں تاخیر سے اساتذہ اور    عملے کی تنخواہوں سمیت آپریشنل اخراجات پورا کرنا ناممکن ہوگا ۔
چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نےوفاقی وزیر تعلیم کو لکھے جانے والے خط میں کہاہے کہ موسم خزاں کے سمسٹر میں داخلے  کیلئے تاخیر نہیں کی جا سکتی،پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو تعلیمی شیڈول کے مطابق خزاں سمسٹر کیلئے داخلے کھولنے کی اجازت دی جا سکتی ہے،اس حوالے سے بہترین بین الاقوامی طریقہ کار کو بھی اختیار کیا جا سکتا ہے، یہ قدم طلبہ کو کورونا کی تیسری لہر  اور ذہنی تناؤ  سے بچانے  میں بھی معاون  ثابت ہو گا۔ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری  عبدالرحمن  نےحکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت موسم خزاں سمسٹر  کیلئے بروقت داخلے شروع کرنے کی تجویز پر غور کرے۔