وزیراعظم کل سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے

وزیراعظم کل سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے
وزیراعظم کل سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کل تین روزہ  سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 7 سے 9 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس میں وزیر خارجہ، کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا۔ وزیراعظم کی سعودی قیادت سے مشاورت میں دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کو شامل کیا جائے گا، دونوں ممالک میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا جب کہ دورے کے دوران متعدد دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے اور جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔

مزید :

قومی -