جی 7کانفرنس، بھارت میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم برطانیہ پہنچ گئی مگر کیسے؟

جی 7کانفرنس، بھارت میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم برطانیہ ...
جی 7کانفرنس، بھارت میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم برطانیہ پہنچ گئی مگر کیسے؟

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں ہونے والی جی 7کانفرنس کی بدولت بھارت میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی اور پہلے سے زیادہ خطرناک قسم برطانیہ پہنچ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق جی 7کانفرنس میں شرکت کے لیے برطانیہ جانے والے بھارتی وفد نے گزشتہ دنوں برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل کے ساتھ ملاقات کی اور اس ملاقات کے بعد اس وفد کے دو اراکین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، جس سے پریتی پٹیل اور دیگر برطانوی حکام کو وائرس منتقل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو اراکین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد بھارتی وفد کے تمام اراکین قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ برطانیہ جی 7گروپ کے وزرائے خارجہ کے 3روزہ اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جو دو سالوں میں اس طرز کا پہلا جی 7اجلاس ہے۔ اس اجلاس میں بالمشافہ سفارتکاری کے دوبارہ آغاز اور مغربی ممالک کو چین اور روس سے ملنے والی دھمکیوں کے خلاف متحدہ محاذ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔بھارت کو اس کانفرنس کے منگل اور بدھ کے روز ہونے والے تمام اجلاسوں میں شرکت کرنا تھی تاہم اراکین میں وائرس کی تشخیص کے بعد بھارتی اراکین اجلاس میں ورچوئل شرکت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت جی 7کا رکن نہیں ہے تاہم برطانیہ نے آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ بھارت کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -