عورت اپنے شوہر کی جنسی خواہش کی بھینٹ چڑھ گئی، جان سے گئی 

عورت اپنے شوہر کی جنسی خواہش کی بھینٹ چڑھ گئی، جان سے گئی 
عورت اپنے شوہر کی جنسی خواہش کی بھینٹ چڑھ گئی، جان سے گئی 

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پرتشدد جنسی تعلق بھی مغربی معاشرے کی اختراع ہے، جس میں گاہے مردوخواتین کی جان جانے کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں۔ اب ایسی ہی ایک خبر برطانوی علاقے فلنٹشر سے سامنے آ گئی ہے جہاں ایک 38سالہ خاتون اپنے پارٹنر کے پرتشدد جنسی تعلق کے شوق کی بھینٹ چڑھ گئی۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق 52سالہ وارن مارٹن کولٹن نامی شخص اور اس کی پارٹنر 38سالہ کلیئری رائٹ سیاحتی مقام ہیرونز لیک ری ٹریٹ پر چھٹیاں منانے گئے۔ وہاں ایک رات پرتشدد جنسی تعلق کے دوران وارن نے کلیئری کو باندھ دیا اور اس کے منہ میں جرابیں ٹھونس دیں۔اس دوران وارن اور کلیئری نے شراب بھی پی رکھی تھی۔

 وارن بعد ازاں خود شراب کے نشے میں دھت ہو کر سو گیا اور کلیئری اسی طرح بندھی رہ گئی اور منہ میں جرابیں ٹھونسی ہونے کے سبب دم گھنٹے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے وارن مارٹن کو گرفتار کرکے مولڈ کراﺅن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے اب اسے 6سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -