جگر ٹرانسپلانٹ کرانے میں کامیاب ہونیوالا بچہ جسے پاکستانیوں کی مدد کی ضرورت پڑگئی

جگر ٹرانسپلانٹ کرانے میں کامیاب ہونیوالا بچہ جسے پاکستانیوں کی مدد کی ضرورت ...
جگر ٹرانسپلانٹ کرانے میں کامیاب ہونیوالا بچہ جسے پاکستانیوں کی مدد کی ضرورت پڑگئی
سورس: Twitter

  

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہسپتال میں تکلیف دہ طبی پروسیجر کے بعد سب سے مشکل مرحلہ ہسپتال کے بھاری بل ادا کرنے ہوتا ہے، جنہیں ادا کرنا غریب خاندانوں کے بس میں نہیں ہوتا۔ اب ایسے ہی ایک باپ نے اپنے بچے کا جگر ٹرانسپلانٹ کرانے کے بعد بل ادا نہ کرپانے پر مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔
 ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس بچے کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، جس کا جگر خوش قسمتی سے کامیابی کے ساتھ ٹرانسپلانٹ ہو چکا ہے۔ اب اس کے باپ کو ہسپتال کا 95ہزار روپے کا بل ادا کرنا ہے اور 30ہزار روپے سے زائد رقم ادویات کی مد میں اسے درکار ہے۔ کومل شاہد نامی ایک خاتون اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ (@ArmedWithWords) پر اس حوالے سے تفصیل ایک ٹویٹ میں شیئر کی ہے جس میں اس نے بچے کا نام جواد بتایا ہے اور لکھا ہے کہ ہمیں جواد کے لیے دولاکھ روپے اکٹھے کرنے ہیں۔
 کومل شاہد نے کہا ہے کہ جو شخص بھی اس بچے کی مدد کرنا چاہے، وہ ڈائریکٹ میسج میں رابطہ کر سکتا ہے۔