عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہانیہ خان کے والد بھی میدان میں آگئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہانیہ خان کے والد نے اپنی بیٹی اور عامر لیاقت کے نکاح کی تردید کردی۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر معروف میزبان عامر لیاقت ہانیہ خان نامی اداکارہ کے ساتھ تیسری شادی کے حوالے سے ویڈیوز اور ایک وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔ ایک ویڈیو میں ایک شخص عامر لیاقت کے گلے لگا ہوا ہے۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ یہ ہانیہ خان کے والد ہیں اور انہوں نے ان سے معافی مانگی ہے۔
View this post on Instagram
دوسری ویڈیو ہانیہ خان کے والد کی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی اور عامر لیاقت کے مبینہ تیسرے نکاح کی وضاحت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میری بیٹی اور عامر لیاقت کا کوئی نکاح نہیں ہوا۔ ہمارے گھر عامر لیاقت آئے تھے اور انہوں نے ہماری مدد کی تھی اور واپس چلے گئے تھے۔ہانیہ کے والد نے کہا میری بیٹی ڈپریشن کا شکار ہے ،وہ کراچی آئی تھی اور میں اسے واپس اپنے ساتھ لے کر جارہا ہوں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے گزارش کی کہ کوئی بھی ایسی بات نہ کرے جس سے عامر لیاقت کے نام پر حرف آئے۔ میری بیٹی نے جو بھی عامر لیاقت کے ساتھ کیا اس کی طرف سے میں عامر لیاقت سے معذرت چاہتا ہوں۔ کوئی نکاح نہیں ہوا کیونکہ اگر نکاح ہوا ہوتا تو ماں باپ کو تو پتہ ہوتا۔
اس ویڈیو کے ساتھ عامر لیاقت نے ایک لمبا چوڑا پیغام بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے ہانیہ خان کو مخبوط الحواس، ذہنی بیمار اور تصورات میں گھری رہنے والی لڑکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کی وجہ سے ان کا خاندانی نظام دہل کر گیا۔عامر لیاقت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میرا قصور یہ تھا کہ میں نے ان کے گھر کی مدد کی جس طرح 921 خاندانوں کی گزشتہ کئی برسوں سے مدد ہورہی ہے
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہانیہ خان نامی خاتون جو خود کو اداکارہ اور ماڈل بتاتی ہے نے دعویٰ کیاتھا کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہے۔
View this post on Instagram